دمتری میسکرنہاس اوٹاگو وولٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

دمتری میسکرنہاس اوٹاگو وولٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر دمتری میسکرنہاس کو اوٹاگو وولٹس کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ 36 سالہ میسکرنہاس نے 2007 سے 2009 تک 20 ون ڈے اور 14 ٹی 20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، اگرچہ وہ انگلینڈ کی جانب سے زیادہ کرکٹ نہیں کھیل سکے تاہم ان کا ڈومیسٹک کیریئر انتہائی شاندار ہے، انہوں نے 18 سالہ کیریئر میں مجموعی طور پر دس ہزار سے زائد رنز اور 900 وکٹیں حاصل کیں۔
 اپنے ایک بیان میں میسکرنہاس نے کہا کہ نئی ذمہ داری ملنے پر بہت خوش ہیں، میرے لئے یہ کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔