اماراتی وزیر کا سر منڈوا کرکینسرکے مریضوں سے اظہار یکجہتی

اماراتی وزیر کا سر منڈوا کرکینسرکے مریضوں سے اظہار یکجہتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


العین (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے العین کے توام ہسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر اظہار ہمدردی کے طور پر اپنا سر منڈوا لیا۔میڈیارپورٹس ککے مطابق گزشتہ روزشیخ عبداللہ بن زید نے ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کے دورہ کے موقع پر سہولیات سے متعلق بریفنگ لی اور ہسپتال میں زیرعلاج 13 بچوں سے ملاقات کی۔شیخ عبداللہ نے اس موقع پر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی سہولت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
متحدہ عرب امارات کی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق کینسر امارات میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے اور حکومت اس موذی مرض کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے

مزید :

عالمی منظر -