تنازعات سے ہر ممکن حد تک بچنے کی کوشش کرتا ہوں ، عمراکمل

تنازعات سے ہر ممکن حد تک بچنے کی کوشش کرتا ہوں ، عمراکمل
 تنازعات سے ہر ممکن حد تک بچنے کی کوشش کرتا ہوں ، عمراکمل
کیپشن: umer akmel

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹےم کے بلے باز عمر اکمل نے کہا ہے کہ میں تنازعات سے ہر ممکن حد تک بچنے کی کوشش کرتا ہوں مگر اس کے باوجود یہ میرا پیچھا کرتے ہیں میں نے اپنی مصروفیات بھی کم کر دی ہیں اور صرف کرکٹ میں ہی کھویا رہتا ہوں۔ بس اللہ ہی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے ان چیزوں سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کپتانی کرتا رہا ہوں اور ساتھ ہی اپنے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کی بھی کپتانی کرتا ہوں اگر بورڈ نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی تو میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس سے خود کو اس کا اہل ثابت کروں اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے درمیان باہی اعتماد پر مبنی تعلق قائم کروں۔ جب بھی قومی ٹیم کی مصروفیات سے وقت ملے تو میں اپنے کلب کو ضرور وقت دیتا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -