ارجنٹائن اور پولش ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں،نیگرے

ارجنٹائن اور پولش ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں،نیگرے
 ارجنٹائن اور پولش ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں،نیگرے
کیپشن: nwgry

  

دی ہیگ ( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر لینڈرو نیگرے نے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ پاکستان میں عالمی ہاکی مقابلوں کی بحالی کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریگی تاکہ پاکستان میں کھلاڑیوں اورشائقین کو انٹرنیشنل مقابلوں کا لطف آسکے۔ پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ارجنٹائن اور پولینڈ کی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضا مند ہیں تاہم انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں اس حوالے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ایک اعلیٰ سطح وفد اگلے چند ماہ میں پاکستان کا دورہ کریگا اور وہاں حکام کیساتھ ان معاملات پر گفتگو کرکے صورتحال کو بہتر بنانے کی ضمانت حاصل کریگا۔ لینڈرو نیگرے نے کہا کہ ایف آئی ایچ آسٹریلیا، بھارت اور یورپین ٹیموں کو دبئی یا متحدہ عرب امارات میں پاکستان کیساتھ سیریز کھیلنے پر رضا مند کرنے کی کوشش کررہا ہے اس حوالے سے ہم ان ٹیموں کے حکام کیساتھ رابطے میں ہیں جلد اچھی خبریں سامنے آئینگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -