فلسطین میں قومی حکومت کا قیام خوش آئند ، بھر پور تعاون کرینگے اقوام متحدہ

فلسطین میں قومی حکومت کا قیام خوش آئند ، بھر پور تعاون کرینگے اقوام متحدہ

  

                                                    اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطین میں قومی حکومت کا قیام خوش آئند ہے ،خطے میں امن عمل کی کامیابی کیلئے عالمی ادارہ بھر پور تعاون کریگا۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطی رابرٹ سیری نے غزہ کی پٹی کے دورے کے موقع پر مختلف وزراءسے ملاقاتوں کے دوران کیا۔رابرٹ سیری نے تمام وزراءکو ان کے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انھیں مستقبل میں یقینا بھاری چیلنجز سے سامنا کرنا پڑے گا تاہم عالمی ادارہ انھیں علاقے میں پانی اور توانائی سمیت دیگر قابل قدر منصوبوں کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے حکومت کی تشکیل میں جس اتحاد کا مظاہرہ اس کے ثمرات انہیں جلد ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافے کیلئے مشرقی و مغربی کنارے کے درمیان اشیاءاور لوگوں کی آمدورفت کھولنا، تعمیراتی سامان کی فراہمی، غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان تجارتی تعلقات کی بہتری کی فوری ضرورت ہے۔

انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دونوں علاقوں کے وزراءایک دوسرے کے علاقوں میں آسانی سے سفر کر سکیں گے کیونکہ نئی حکومت ہی اس مسئلے کا مناسب حل نکال سکتی ہے۔   

مزید :

عالمی منظر -