شہرہ آفاق کارٹون کردار ڈونلڈ ڈک 80 سال کا ہوگیا
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کارٹون کردار ڈونلڈ ڈک آ ج اسی سال کا ہوگیا ہے۔ والٹ ڈزنی کے عالمی شہرت یافتہ کارٹون کیریکٹرز گوفی، مکی ماو¿س، منی ماو¿س اور پلوٹو کی طرح دنیا بھر کے بچے ڈونلڈ ڈک کے دیوانے ہیں۔ملاحوں کے کپڑے پہنے اور کیپ لگائے، غصے میں بھرے، یہ ہے ڈونلڈ ڈک، اپنی کنجوسی ، پر مزاح حرکات، سب سے ناراض ، شدید غصےاور منفرد آواز کی وجہ سے ان کی اپنی الگ شناخت ہے۔