حکومت پولٹری انڈسٹری مافیا پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے: چوہدری ارشد جٹ

حکومت پولٹری انڈسٹری مافیا پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے: چوہدری ...

  

لاہور (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی لائیو سٹاک چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ حکومت پولٹری انڈسٹری مافیا پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں برائلر کے نرخوں میں اضافہ پولٹری ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ مرغیوں میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے محکمہ لائیو سٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنارہاہے۔

 اور مرغی کا گوشت سستے مہیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چوہدری محمد ارشد جٹ نے ہدایت کی کہ فیلڈ میں کام کرنے والے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ان اورویٹرنری آفیسر پنجاب کے تمام اضلاع میں مرغیوں کے سستے گوشت اور انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کوگوشت اور انڈے ارزاں قیمتوں پر میسر آسکیں۔

مزید :

کامرس -