موجودہ فلموں میں ولن کا کردار ختم ہوگیا ہے،پریم چوپڑا

موجودہ فلموں میں ولن کا کردار ختم ہوگیا ہے،پریم چوپڑا

  

ممبئی( نیٹ نیوز) معروف اداکارپریم چوپڑا نے کہا ہے کہ موجودہ فلموں میں ولن کا کردار ختم ہوگیا۔اب ہیرو خود ہی ولن بن رہے ہیں۔ معروف اداکارپریم چوپڑا نے اپنے جاری کردہ انٹرویومیںکہا کہ پہلے فلموں میں ہیرو ، ہیروئن کے ساتھ ولن کا کردار ضرور شامل ہوتا تھا جس کے بغیر کوئی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر فلم بنانے کا تصور بھی نہیں کرتا تھا ، اسی لیے جیون ، پران ، امجد خان ، قادر خان ، امریش پوری ، انوپم کھیر ، رنجیت ، شکتی کپور ،گلشن گروور ، پاریش راول اور میرے سمیت بہت سے فنکار ولن کرداروں سے پہچانے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 2012ءمیں سیف علی خان کی فلم ”ایجنٹ ونود“ میں ڈیوڈ قازان کا کردار نبھایا تھا مگر بعدازاں اسے مختصر کردیا گیا اس کے باوجود پسند کیا گیا۔

مزید :

کلچر -