زیادہ فلموں کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘نور

زیادہ فلموں کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘نور
زیادہ فلموں کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘نور
کیپشن: noor

  

لاہور(آئی این پی) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ زیادہ فلموں کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘ مجھے امید ہے کہ رواں سال فلم انڈسٹری کیلئے ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا۔ ”آئی این پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نور نے کہا کہ میں جب سے فلم انڈسٹری میں آئی ہوں میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ فلمیں کرنے کی بجائے صرف معیاری فلمیں کروں چاہے وہ ایک دو ہی کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کل بھی مختلف فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوں اور بہت جلد میری ایک نئی فلم مکمل ہونیوالی ہے۔

مزید :

کلچر -