پاکستان دوست ملکوں کی سرمایہ کاری کی فہرست میں97ویں نمبر پر آ گیا

پاکستان دوست ملکوں کی سرمایہ کاری کی فہرست میں97ویں نمبر پر آ گیا

  

                                       کراچی(این این آئی) پاکستان دوست ملکوں کی براہ راست سرمایہ کاری کی فہرست میں 106میں سے 97نمبر پر آگیا ہے۔معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بیس لائن پروفیٹیبیلیٹی انڈیکس رپورٹ میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے تحت پاکستان کو 97درجے پر رکھا گیا ہے، جبکہ گذشتہ برس پاکستان 106درجے پر تھا۔ اس فہرست میں ملکوں کی شمولیت میں بہت سے مختلف عوامل زیر غور لائے جاتے ہیںیہ انڈیکس اثاثوں کی ترقی، قیمتوں کے تحفظ اور سرمائے کی واپسی کو دیکھتے ہوئے مرتب کیا جاتا ہے۔ صنعتی ماہرین کے مطابق حکومت کی سنجیدگی کی وجہ سے بتدریج بیرونی سرمایہ کاری ملک میں آرہی ہے جس کی وجہ سے بی پی آئی میں پاکستان نے نو پوائنٹس کی قابل ذکر بہتری پائی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے چھٹے نمبر پر اپنی پوزیشن مستحکم کی ہوئی ہے جبکہ چین ساٹھ کی پوزیشن پر ہے۔

مزید :

کامرس -