لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                     لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںسوموار کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر92کمپنیوں کا کاروبارہوا۔14کمپنیوں کے حصص میں اضافہ20کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس45.46پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5653.09پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل 13 لاکھ 17ہزار400حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز19لاکھ7 ہزار600 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے3 لاکھ45 ہزار 500حصص۔ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے2 لاکھ62ہزار500 حِصص۔ جبکہ پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے2 لاکھ5 ہزار200 حِصص فروخت ہوئے۔
آج سب سے زیاد ہ اضافہ ہیسکول پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.31روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی شیل پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت17.90روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -