تنقید کرنے والے خود خیبر پختونخوا میں میٹرو بس کا سوچ رہے ہیں : احسن اقبال

تنقید کرنے والے خود خیبر پختونخوا میں میٹرو بس کا سوچ رہے ہیں : احسن اقبال
تنقید کرنے والے خود خیبر پختونخوا میں میٹرو بس کا سوچ رہے ہیں : احسن اقبال
کیپشن: ahsan iqbal

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرنے والے خود خیبر پختونخوا میں میٹرو بس چلانے کا سوچ رہے ہیں۔احسن اقبا ل نے کہا کہ صوبائی تعصب پھیلانے والے ملک کے دوست نہیں ،یہ وقت جلسے جلوسوں کا نہیں ہے ، موجودہ حالات میں یکجہتی کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ، ن لیگ کے منصوبوں سے معاشی بد حالی ختم ہوگی ، مخالفت برائے مخالفت نہ کی جائے ، تنقید کرنے والوں کا حال یہ ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں خود میٹروبس چلانے کا سوچ رہے ہیں ۔انہوں نے سوال کیا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن پر ہٹائے گئے وزرا کے خلاف کون سے کیسزبنے ہیں ؟

مزید :

لاہور -