امریکی مصنف 20لاکھ میں اپنے مدح کو ’قتل‘ کرے گا

لاس انجلس(نیوز ڈیسک) سسپنس اور ایکشن سے بھر پور ناولوں کے کردارعوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور اکثر لوگ اپنے خوابوں میں ان کرداروں کا روپ دھار لیتے ہیں لیکن ایک مشہور امریکی مصنف نے اپنے مقبول ناولوں میں اپنے مداحوں کو شامل ہونے کا موقع فراہم کر دیاہے بشرطیکہ وہ اس کی فیس ادا کرسکیں ۔مصنف جارج مارٹن کے دلچسپ ناولوں کی بنیاد پر ایچ بی او ٹی وی نے ’گیم آف تھرونز‘ نامی سریز تیار کی ہے جو کہ عوام میں حد درجہ مقبول ہے اور جارج کے مداح ان کے ناولوں کے کرداروں سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں۔ اپنے کرداروں کی مقبولیت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے جارج نے ان کو اپنے فلمی منصوبوں کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اُس نے یہ آفر کی ہے کہ اُس کے اگلے ناول کے ایک مرد اور ایک خاتون کردار کا نام اُس مرد یاعورت کے نام نام پر رکھا جائیگا جو جارج کے فلمی فنڈ کیلئے 20ہزار ڈالر کا عطیہ دے گا ۔’ آسنگ آف آئس اینڈ فائر‘ نامی ناول کے یہ دو کردار ناول کے آخر میں دردناک موت کا شکار ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ کئی چھوٹے کرداروں کیلئے بھی جارج نے اسی قسم کی آفر کی ہے۔یہ امریکی مصنف میکسیکو میں بھیڑیوں کے تحفظ کیلئے قائم کئے گئے مرکز کو کئی سالوں سے مدد فراہم کررہے ہیں اور اس کے علاوہ وہ نو قصبہ جات کو کھانا فراہم کرنے والے خوراک کے ڈپو کو بھی امداد فراہم کرتے ہیں اور اپنے ناول کے کردار بیچنے کا اچھوتا فیصلہ بھی انہوں نے ان فلاحی کاموں کیلئے فنڈ اکٹھے کرنے کیلئے کیا ہے۔