دنیا کا خطر ناک ترین آدمی

دنیا کا خطر ناک ترین آدمی
دنیا کا خطر ناک ترین آدمی
کیپشن: dangerous man

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کے بلی کی نو زندگیاں ہوتی ہیں معلوم نہیں کے یہ بات بلی کے بارے میں تو درست ہے یا نہیں لیکن ایک برطانوی شہری کے بارے میں ضرور درست ہوسکتی ہے جو تین دفعہ جہاز کے حادثے میں محفوظ رہنے کے علاوہ دو دفعہ بم پھٹنے اور کئی دیگر حادثات میں بھی زندہ بچ گیا۔

ای این فورڈری نامی یہ شخص ایک تفریحی کشتی پر سفر کے دوران اس کشتی سے اتر کر گھر آگیا جہاں پہنچتے ہی اس نے ٹی وی پرخبر سنی کہ وہ کشتی 193مسافروں کے ساتھ ڈوب گئی تھی ۔1992میں اُس نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں دوپہر کا کھانا کھایا ۔ ان کی روانگی کے بعد علیحدگی پسند تنظیم آئی آر اے نے اس ریسٹورنٹ میں دھماکہ کر دیا۔ 1995میں وہ جہاز اُڑانے کی تربیت لے رہا تھا۔ایک دن معمول کی تربیت کے بعد وہ گھر آگیا اور اگلے دن جب اُس نے اخبار کھولا تو پتاچلا کہ اُس کا انسٹرکٹر اور زیر تربیت پائلٹ اسی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہوچکے تھے کہ جس میں وہ خود تربیت لے رہا تھا اور یہ حادثہ اُس کی روانگی کے ایک گھنٹہ بعدپیش آیا تھا ۔اس کے بعد وہ جہاز کے دو حادثوں میں وہ بال بال بچا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی ، طیارہ حادثوں کے بعد فورڈری نے کورئیر کا کام شروع کردیا، اور جب ایک دن وہ ایک پارسل لے کر ایک عمارت کے سامنے پہنچا تو معلوم ہوا کہ چند لمحے پہلے وہاں دھماکہ ہو چکا تھا اور یہ سب تو ان حادثات میں سے چند ایک ہیں کہ جن میں یہ خوش قسمت شخص بال بال بچ گیا۔

مزید :

تفریح -