سام سنگ کا ایک اور جدید ترین فون آنے کو ہے

سام سنگ کا ایک اور جدید ترین فون آنے کو ہے
سام سنگ کا ایک اور جدید ترین فون آنے کو ہے
کیپشن: Samsung

  

سیول(نیوز ڈیسک)اطلاعت ہیں کہ سام سنگ کے شاندار سمارٹ فون گلیکسی ایف ستمبر تک منظر عام پرآنے والا ہے لیکن اس فون کی شہرت کی وجہ سے ہر کوئی یہ جاننے کو بے تاب ہے کہ آخر یہ تازہ ترین ماڈل کیسا ہوگا۔تو اب آپ کو مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اس کی تصاویر آپ کے سامنے پیش ہیں اور اپ اس فون کے آنے سے بہت پہلے ہی اس کی خوبصورتی اور دلکشی کا نظارہ کر سکتے ہیں ۔یہ سام سنگ کا پریمیم فون ہے سکرین ریزولیشن پہلے ماڈل سے بہت بہتر ہے اور اس کا کیمرہ اور پروسیسر بھی کہیں بہتر ہے۔اس کی ریزولیشن 1440x2560،سکرین کا سائز 5.3انچ پروسیسر کواڈ کور سنیپ ڈریگن 805اور کیمرہ 16میگا پکسل ہوگا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -