امریکہ نے مداخلت کا اعتراف کر لیا

امریکہ نے مداخلت کا اعتراف کر لیا
امریکہ نے مداخلت کا اعتراف کر لیا
کیپشن: USA Syria

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) شام میں جاری خانہ جنگی میں لاکھوں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں اور اس آگ کو ہوا دینے میں امریکی کردار اب کھل کر سامنے آگیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائیزرسوزن رائس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ شامی باغیوں کو مملہک ہتھیار اور فوجی تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔رائس کا یہ اعتراف غیر متوقع ہے کیونکہ امریکی حکام عام طور پر اس بات کا اعتراف نہیں کرتے کہ وہ شامی باغیوں کو کس طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔امریکی صدر کے ساتھ فرانس کے سفر کے دوران رائس نے بتایا کہ امریکہ فوجی اور غیر فوجی باغیوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کررہا ہے۔اس سے پہلے امریکی صدر بارک اوباما بھی یہ کہ چکے ہیں شامی صدر بشارالاسد ہے خلا ف لڑنے والے باغیوں کی مدد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔رائس کی نمائندہ کیٹلن ہیڈن کا بھی یہی کہنا ہے کہ امریکہ شامی باغیوں کو غیر فوجی مدد کے ساتھ فوجی مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔ سی این این ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رائس نے یہ بھی کہا کہ امریکہ باغیوں کی مدداس لئے کر رہا ہے کہ شام سے دوسروے ملکوں کے خلاف دہشت گردی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

مزید :

بین الاقوامی -