حکومت پنجاب پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے،بلال یاسین

حکومت پنجاب پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے،بلال یاسین

  

لاہور( جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے مربوط اقدامات بروئے کار لارہی ہے-اس حوالے سے پرانے ٹیوب ویلوں کی ضروری مرمت و بحالی اور نئے ٹیوب ویلوں کے قیام کے ساتھ ساتھ موزوں مقامات پر عوام کی سہولت کے لئے فلٹریشن پلانٹ بھی لگائے جارہے ہیں۔یہ بات صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب بلال یاسین نے کریم پارک واپڈا گرا¶نڈ میں نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کرتے ہوئے کہی- ان کے ہمراہ جاوید ججی،عادل عباسی ، رانا عامر ،اشفاق گھمن ، مہر غلام نبی بگا،لالہ بٹ ، معظم پراچہ ،عامرسراج ،حاجی شمس ، حاجی شہزاد، پومی بگڑ موجودتھے-صوبائی وزیر بلال یاسین نے ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اس بات کا عہد کیا ہوا ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی ، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنائے گی-انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میں موزوں مقامات پر فلٹریشن پلانٹ لگانے پر توجہ دے رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -