پنجاب پیرا میڈیکل الائنس کا مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ ساتویںروز بھی جاری

پنجاب پیرا میڈیکل الائنس کا مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ ساتویںروز بھی ...

  

 لاہور ( جنرل رپورٹر )پنجاب پیرا میڈیکل الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں احتجاج کا سلسلہ ساتویںروز بھی جاری رکھا ، آﺅٹ ڈور میں مسلسل پانچ روز سے کام بند رہنے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ گزشتہ روز ان ڈور میں میں جزوی کام بند رکھا گیا تفصیلات کے مطابق پنجاب پیرا میڈیکل الائنس نے حکومت کی طرف سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور سروس سٹرکچر کا وعدہ پورا نہ کرنے کے خلاف ساتویںروز بھی پی آئی سی میںریلی نکالی اور احتجاج کیا ملازمین نے پانچویںروز بھی آﺅٹ ڈور وارڈز میں کام بند رکھا جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں ملازمین کی کئی روز سے جاری ہڑتال کی وجہ سے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں اور گزشتہ روز کئی مریض اور انکے لواحقین جھولیاں اٹھا کر بدعائیں دیتے رہے مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہم اپنے مطالبات کے لئے پر امن احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو انتہائی اقدام کے لئے لائحہ عمل مرتب کریں گے اور حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی اس موقع پر مظاہرین حکومت او ر بیورو کریسی کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -