صوفی آباد سب ڈویژن میں لیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی

صوفی آباد سب ڈویژن میں لیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی

  


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے گزشتہ روزصوفی آباد سب ڈویژن میں لیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔ضلعی انتظامیہ اور لیسکوحکام نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ٹا سک فورس کی ٹیم نے صوفی آباد سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ شفیق اور لائن مین اشرف کو صارف سے15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہا تھوں پکڑ لیا۔کا رروائی کے دوران مزید معلوم ہوا کہ ان دونوں اہلکاروں نے 20ہزار روپے ٹرانسفارمر مرمت کروانے کے لیے پہلے سے لے رکھے تھے اوران دونوں اہلکاروں نے کاہنہ میں پرائیویٹ ورکشاپ بھی بنا رکھی تھی۔ٹاسک فورس کی ٹیم نے ورکشاپ میں کارروائی کر تے ہوئے ٹرانسفارمرز برآمد کر کے اپنے قبضہ میں لے لیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -