ملک میں دہشتگردی کے ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں ،راشدہ یعقوب

ملک میں دہشتگردی کے ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں ،راشدہ یعقوب

  


لاہور (سپیشل رپورٹر ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ،ان دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہیں ، دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،دہشت گردی کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا ہے پاکستان میں جب بھی سرماریہ کاری کاعمل شروع ہوتاہے تو دہشت گردی کی وجہ سے یہ عمل متاثرہوتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہماری فورسزنے ملک وقوم کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں،ہماری فورسزکے حوصلے بلند ہیں ،پوری قوم ان فورسز کے ساتھ ہے،بلوچستان حکومت ایران جانے والے زائرین کوتحفظ فراہم کرے ،ایران جانے والے زائرین پرحملے معمول بن گئے ہیں،ان کا تحفظ بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -