دہشتگردی کے واقعات پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے، حنا پرویز بٹ

دہشتگردی کے واقعات پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے، حنا پرویز ...

  

لاہور(سپیشل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کراچی ائیرپورٹ پر دہشگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی اس گھناؤنی کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردی کے ایسے واقعات سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ تخریب کار پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے تاہم پاکستانی قوم دشمن کے نا پاک ارادوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی یہ المناک سانحہ ملکی سالمیت کے خلاف منظم اور گھناؤنی سازش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا مورال بلند ہے‘ تخریب کار عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اس قسم کے واقعات میں ملوث عناصر حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس قسم کے واقعات سے مرعوب نہیں ہو گی اور دہشت گردوں و انتہاء پسندوں کیخلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری رکھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔انہوں نے ا س واقعہ میں شہیدہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -