تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے ، ملک ریاض

تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے ، ملک ریاض

  

لاہور (پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست نہیں کرتے سرکس شو کرتے ہیں،تحریک انصاف جلسوں میں عوام دھندلی کے خلاف نہیںانجوائے کرنے آتی ہے،عمران خان اور شیخ رشید عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں اور مسلم لیگ(ن) کو اپنا کام کرنے دیں، تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے ،وہ شاہدرہ میں اپنے دفتر میں آنے والے مختلف وفودسے گفتگو کر رہے تھے ۔ ملک ریاض نے مزیدکہاکہ عمران خان سیاست نہیں کررہے وہ جلسوں میں سرکس کا مظاہرہ کررہے ہیں تحریک انصاف کے جلسوں میں آنے والے لوگ دھندلی کے خلا ف نہیں نکلتے وہ تو وہاں گلوکاروں دیکھنے اور انجوائے کرنے آتے ہیں، عمران خان اور شیخ رشید عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں ان کے احتجاج کرنے سے دیگر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ لوگ غیر جمہوری طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ جمہوری حکومت کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کلیدی کردا ر ادا کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -