حکومت ملازمین کو نکالنے کی بجائے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنائے، قاضی احمد سعید

حکومت ملازمین کو نکالنے کی بجائے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنائے، قاضی احمد ...

  

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ملازمین کو برطرف کرنا ظالمانہ فعل ہے اداروں سے ملازمین کو نکالنے کی بجائے ان اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنائے کیونکہ پہلے ہی ملک کی مشکلات بہت زیادہ ہیں حکومت نے بجٹ میں عوام کو کچھ بھی نہیں دیا اور یہ مایوس کن بجٹ تھا اس میں غریب لوگوں کو ریلیف نہیں دیا گیا پیپلز پارٹی نے ملک کے بہتر مستقبل اور جمہوریت کی مضبوطی کےلئے دھاندلی پر خاموشی اختیار کی۔

حکومت نے اپنی کارکردگی بہتر نہ کی تو جمہوریت پر سوالیہ نشان آئے گا حکومت نوجوانوں کو روز گار دے نہ کہ پہلے سے روز گاروں کو بے روزگار کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -