ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول کمیٹی برائے فوڈ کا ایک اہم اجلاس
لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے)پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول کمیٹی برائے فوڈ کا ایک اہم اجلاس ڈی سی او آفس کے نا در ہال میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ڈی او (مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز) امین اکبر چوپڑا نے کی جبکہ ای ڈی او (ہیلتھ) لاہور ،ڈی او (فوڈ) اور فوڈ انسپکٹر زنے شرکت کی۔اجلاس میں فوڈ انسپکٹرز کو دودھ،گھی اور آئل کی دکانوں کو چیک کر نے کے دئیے جا نے والے اختیارات کا جا ئزہ لیا گیا اور فوڈ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر گھی،آئل اور دودھ کی دکانوں کو چیک کریں اور ان کے سمیپل لیکر ان کو لیبارٹری میں بھجوائیں۔سیمپل خراب آنے پر دکان دار کے خلاف سخت کارروائی کر تے ہوئے اس کا کیس عدالت کو بھجوایا جائے۔ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول کمیٹی برائے فوڈ کے چےئر مین ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی ہو نگے۔ ای ڈی او (ہیلتھ)کمیٹی کے سیکرٹری جبکہ ڈی او (فوڈ)کمیٹی کا فوکل پر سن ہو گا۔کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ بعد ہو گا جس میں فوڈ انسپکٹرز کی ما ہانہ کارکردگی کو چیک کیا جائے گا۔