سخت گرمی میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا،فرخ جاوید

سخت گرمی میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا،فرخ جاوید

  


لاہور (سپیشل رپورٹر،وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف لاہورکے سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ سخت گرمی میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوادی ہیں تودوسری طرف غریب شہریوں کو بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کے ذریعے لوٹا جارہا ہے اوربجلی نہ ہونے کیوجہ سے شہری بیچارے پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں اورلاہورشہرمیں اس وقت پانی کا بحران شدت اختیارکرتا جارہا ہے اوربے حس حکمران اقتدارکے مزے لوٹنے میں مصروف ہے ،لاہورشہرکواستنبول بنانے کا دعوی کرنے والوں نے شہریوں کوپانی سے بھی محروم کردیا ہے ،فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا اپنا ووٹرزبھی آج پریشان ہے اوراپنی حکومت سے سوال پوچھنے پرمجبورہے کہ ہم پانی ،بجلی کو ترس رہے ہیں اورحکومت سارا پیسہ میٹروبس کے منصوبوں اورپلوں پرلگارہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -