سونامی اپنی منزل پرپہنچ کر ہی رُکے گا ، سعدیہ سہیل

سونامی اپنی منزل پرپہنچ کر ہی رُکے گا ، سعدیہ سہیل

  


لاہور(سپیشل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ اب سونامی اپنی منزل پرپہنچ کرہی رکے گا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فیصل آبا د،راول پنڈی اورسیالکوٹ میں عوام نے ن لیگ کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے ،مذکورہ اضلاع کے عوام نے شدید گرمی میں تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک میں شفاف انتخاب چاہتے ہیں، شفاف انتخاب کا مطالبہ اب تحریک بن چکا ہے ،ہم جمہوری نظام کے خلاف نہیں لیکن جمہوری نظام کا قیا م شفاف اندازمیں ہونا چاہیے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ عام انتخاب میں جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے ان کے ثبوت عوام کی عدالت میں پیش کردئیے ہیں۔

تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے جوعوام کی رائے پرمبنی حقیقی جمہوری نظام چاہتی ہے ، حافظ آباد میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی کامیابی اس جماعت کا عوام میں مقبول ہونے کا مظہر ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -