عمران خان کی پریس کانفرنس جھوٹ کاپلند ہ ہے،رانا بابر

عمران خان کی پریس کانفرنس جھوٹ کاپلند ہ ہے،رانا بابر

  

لاہور(سپیشل رپورٹر ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ حکومت صرف نعرے بازی کررہی ہے ،عمران خان کی پریس کانفرنس جھوٹ کاپلند ہ ہے ۔عمران خان نے اپنے کارکنوں کو سخت مایوس کیا ۔پنجاب حکومت تعلیم ،صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کررہی ہے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ صوبے کے وسائل امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں۔ پنجاب میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے شرح ترقی میں اضافے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔صوبے کے وسائل میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے- ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپناایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،ان کی ناکامی سب کے سامنے آچکی ہے-وہ اپنی ناکام چھپانے کے لئے جلسے کررہے ہیں ،ان کے جلسوں سے ان کے اپنے کارکنان بھی پریشان ہیں،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -