سیالکوٹ کے جلسہ نے حکمرانوں کی نےندیں اُڑا دیں، یاسر گیلانی

سیالکوٹ کے جلسہ نے حکمرانوں کی نےندیں اُڑا دیں، یاسر گیلانی

  

لاہور(سپیشل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے جلسہ نے حکمرانوں کی نےندیں اُڑا دی ہیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے ذریعہ اقتدا ر میں آنے والوں کاےوم حساب قریب آگیا ہے اور انہیں اپنے کئے کاحساب دیناہوگا ،عوام حیران ہیں کہ جنہیں ہم نے ووٹ نہیں دئیے وہ جماعت کس طرح عام انتخاب میں کامیاب ہوگئی، مسلم لیگ ن کے پاس کونسی جادو کی چھڑی ہے جس کواستعمال کرکے ےہ اقتدارمیں آگئی ،ن لیگ نے ایک سال گزارلےا اوراب اسے عوام کے سوالوں کے جوابات دیناہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوجاتے،ن لیگ کو اب بھاگنے نہیں دیں گے اسییاب راہ فرار نہیں ملے گا۔ پورا ملک دھاندلی شدہ حلقوں میں شفاف انتخاب کے انعقاد کامطالبہ کررہا ہے تمام سےاسی جماعتیں شفاف انتخاب کے انعقاد پرمتفق ہوچکی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -