حکومت کو ملک میں امن و امان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، ،بشارت راجہ

حکومت کو ملک میں امن و امان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، ،بشارت راجہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ ،سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران ،ماجدہ زیدی، سجاد بلوچ، چودھری ذوالفقار پپن نے کراچی ائیر پورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ ملک میں ن لیگ کی نہیں دہشت گردوں کی رٹ ہے ، انہوں نے کہا کہ 2ماہ پہلے کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات ملنے کے باوجود سرمایہ داروں کی حکومت نے حفاظتی اقدامات نہ کرکے اپنی نا اہلی ثابت کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کو ملک میں امن و امان سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ،شریف برادران صرف اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں مصروف ہیں،پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے قومی تنصیبات کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جس طرح دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ پاک فوج پر تنقید کرنیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک درندوں کے رحم و کرم پر ہے کوئی بھی ادارہ دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے حکمران دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ جو حکومت ملک میں امن و امان قائم نہیں کر سکتی اسے عوام پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں اگر حکومت نے امن و امان کی صورتحال پر قابو نہیں پایا اور فوری اقداما ت نہ کئے تو عوام سرمایہ دار حکمرانوں کو گھر بھیجنے پر مجبو ہوجائینگے ۔ گذشتہ رات ہونیوالے واقعہ میں وزارت داخلہ کا تمام صورتحال سے لاتعلق رہنا اور 12گھنٹے بعد واقعہ کی مذمت کرنا عوام کیلئے مزید تشویش کا باعث ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -