پیپلز پارٹی جمہوری نظام کو چلتا دیکھنا چاہتی ہے، عابد حسین صدیقی

پیپلز پارٹی جمہوری نظام کو چلتا دیکھنا چاہتی ہے، عابد حسین صدیقی

  


لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کو چلتا دیکھنا چا ہتی ہے ،آئین میں حکومت کے لئے جو مدت درج ہے وہ پوری ہونی چاہیے،جلسے کرکے نہ تو جمہوری نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی لیڈر بن سکتا ہے ،ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہورت پر یقین رکھتے ہیں ،پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے،پیپلزپارٹی کی تاریخ جمہوریت کے لئے قربانیوں سے بھری پڑی ہے جمہوری نظام کے خلاف دھرنے والے آمروں کے ساتھ مل جاتے ہیں جمہوری نظام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،پیپلزپارٹی نے جمہوری نظام کے تسلسل اور بقاء کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ۔

ملک میں پہلی بار سول حکومت کی مدت پوری کرنے کاسہرا پیپلزپارٹی کی قیادت کے سر ہے پیپلزپارٹی نے جمہوری اقدار کی بالادستی کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -