نواز شر یف نے فرینڈلی بجٹ پیش کر کے عوام اور تاجروں کے دل جیت لئے ، بابر محمود

نواز شر یف نے فرینڈلی بجٹ پیش کر کے عوام اور تاجروں کے دل جیت لئے ، بابر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار)انجمن تاجران خد مت گروپ ہال روڈ و لنک میکلو ڈر روڈ کے صدر با بر محمو د نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پا کستان میاں نواز شر یف نے فرینڈلی بجٹ پیش کر کے عوام اور تاجروں کے دل جیت لئے ہیںجبکہ وزیر اعلی پنجاب میا ں شہبا ز شر یف بھی پنجاب کا بجٹ عوام دوست پیش کر کے پنجاب کی عوام کو خو شخبری سنائیں گے انھو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ میں غریب اور سر مایہ کاروں کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ ٹیکس نیٹ میں اضا فے کے لئے نادہندگان کو ٹیکس نیٹ کا حصہ بنا نے کے لیے ایف بی آر کو خصو صی اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے انھو ں نے کہا کہ حکومت برآمدات میںا ضافے کےلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کر رہی ہے اقتصادی صورتحال کی مزید بہتری اور معیشت کو عروج کی جانب گامزن کرنے کےلئے تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹا ئی جا رہی ہیں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے کئی ایک منصو بو ں کا آ غاز بھی اس بات کا ثبو ت ہے کہ عوام جلد لو ڈشیڈنگ کے عذاب سے باہر نکل آئیں گے ۔
 بابر محمو دنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو عوام نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کا مینڈیٹ دیا ہے جس پر میا ں برادران پورا اتر رہے ہیں۔