قبرستانوں کی صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے انتظامات مکمل کئے جائیں، ثروت اعجاز قادری

قبرستانوں کی صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے انتظامات مکمل کئے جائیں، ثروت اعجاز ...

  

لا ہور (سٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شب برات سے قبل قبرستانوں کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات مکمل کئے جائیں ،ملک بھر میں کارکنان قبرستانوں کی صفائی کےلئے اپنی خدمات انجام دیں ،پاکستان سنی تحریک کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں زائرین قبرستان کی سہولت کےلئے استقبالیہ کیمپ لگائیں ،علاقائی ذمہ دارمتعلقہ اداروں سے ملکر روشنی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کو یقینی بنائیں ،انتظامیہ اور متعلقہ ادارے شب برا¿ت سے قبل قبرستانوں کی طرف جانیوالے راستوں کو صاف کرنے کے ساتھ گٹروں کی صفائی کا یقینی بنائیں تاکہ گندا پانی ان راستوں پر کھڑا نہ ہو ،اہلسنّت خدمت فاﺅنڈیشن کے رضا کار اپنی مدد آپ کے تحت قبرستان کی صفائی اور کھار دارجھاڑیوں کی کٹائی کرکے قبرستان کے اندر کے راستوں کو آراستہ بنائیں ،سنی تحریک کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی شب برا¿ت پر کراچی سمیت ملک بھر میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ،کارکنان نظم و ضبط اور یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کرنے کےلئے آگے بڑھ کر جدوجہد کریں موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ اتحاد کے ذریعے ہی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملادیا جائے

،پاکستان ہماری پہچان اور شناخت ہے اس پر ہم کو فخر ہے

،اسلام اور پاکستان کی سربلندی کےلئے کام کرتے رہیں گے مٹھی بھر دہشتگردوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ،ملکی سلامتی کے اداروں اور حکومت نے وطن عزیز کی حفاظت کےلئے آواز دی تو سنی تحریک کا ایک ایک کارکن ساتھ کھڑا ہوگا -

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -