شوہر کی حبس بے جا کی درخواست، بچوں اورخاتون کو ماں کے ساتھ جانے کی اجازت

شوہر کی حبس بے جا کی درخواست، بچوں اورخاتون کو ماں کے ساتھ جانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج علی نوازنے شوہر کی جانب سے اسکی بیوی اور2بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے پرسسرالیوں کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے بچوں اورخاتون کو ماں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی فاضل عدالت میںدرخواست گزارعرفان خان کے مو¿قف اختیارکررکھا تھا کہ اس کے سسرالیوں نے اسکی بیوی شمیم بی بی ، 12 سالہ بیٹی حمیرا اور 10 سالہ رضوان کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے لہٰذا عدالت بیوی اور بچوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے عدالتی حکم پر تھانہ جنوبی چھاﺅنی پولیس نے شمیم بی بی اور دونوں بچوں کو عدالت میں پیش کردیا جہاں خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے والدہ کے گھر میں رہائش پذیر ہے جس کے بعد فاضل عدالت نے شمیم بی بی اور دونوں بچوں کو دادی کے ہمراہ جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔