بوگس چیک دینے کےخلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

بوگس چیک دینے کےخلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

  

لاہور(نامہ نگار )لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی کی عدالت میںشہری کی جانب سے بوگس چیک دینے کے خلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت آج ہوگی مذکورہ درخواست کے حوالے سے فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار سے جواب بھی طلب کررکھاہے عدالت میں درخواست گزار عمران نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ مدثر چودھری کی وساطت سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کررکھا ہے کہ سائل سے ملک منور سے شادی کے ڈیکوریشن کا کام کروایا جس کا معاوضہ 2لاکھ 53ہزار روپے طے پایا جس میں سے 1لاکھ 55 ہزار کی ادائیگی کردی گئی لیکن بقایا رقم96ہزار بچی جس میں سے ملک منور نے30ہزار کا چیک دے دیا جو کہ بعدازاں بوگس نکلا جس پر متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے گئی لیکن پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے ۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیاجائے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -