پیپلزپارٹی کے رہنما ﺅں کا خالد بخاری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، رسم قل آج ہوگی

پیپلزپارٹی کے رہنما ﺅں کا خالد بخاری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، رسم ...

  

 لاہور (سپیشل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماو صوبائی صدر پنجاب میاں منظور احمد وٹو،پیپلز لیبر بیورو کے مرکزی انچارج چوہدری منظور احمد ،پنجاب کے صدر وسابق صوبائی وزیر محنت پنجاب محمد اشرف خان سوہنا ،سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل ،سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری اسلم گل ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی ،فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین ، حاجی عزیرالرحمان چن اور پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان نے پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید خالد بخاری اور سینئر صحافی سید اسرار بخاری کی ہمشیرہ جو گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اہل خانہ سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ وہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شہید ہیں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور مرحومہ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا ءکرے پیپلز لیبر بیورو پنجا ب کے جنرل سیکرٹری سید خالد بخاری اور سینئر صحافی سید اسرار بخاری کی ہمشیرہ کے رسم قل کا ختم آج بعد ازنماز ظہر ان کی رہائش کا مکان نمبر 27 ،بلاک نمبر 1 ،ڈی ون نیوٹاون شپ گرین ٹاون میں ادا کئے جائیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -