کوئٹہ میں زائرین اور کراچی میں ایئرپورٹ پر دہشتگرد انہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں ، امجد خالق

کوئٹہ میں زائرین اور کراچی میں ایئرپورٹ پر دہشتگرد انہ حملوں کی مذمت کرتے ...
 کوئٹہ میں زائرین اور کراچی میں ایئرپورٹ پر دہشتگرد انہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں ، امجد خالق
کیپشن: amjad

  

لاہور (بزنس رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد امجد خالق نے کہا ہے کہ ہم کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملے اور کراچی میں جناح ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں یہ دونوں دہشت گردی کے واقعات انتہائی انسانیت سوز ہیں یہ کسی ایک فرقے یا ادارے کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ یہ انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں کوئی بھی ذی ہوش انسان ان کی حمایت نہیں کر سکتا جن قوتوں نے یہ اقدام کیا ہے وہ یقیناانسانیت اور اسلام سے کوسوں دور ہے اور نام کا مسلمان اور اسلام کو بدنام کر رہا ہے محمد امجد خالق نے کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں وہ کسی صورت بھی ان مٹھی بھر دہشت گردوں کے آگے نہیں جھکیں گے حکومت ملک بھر میں آنے جانے والے زائرین اور پبلک مقامات کی سیکورٹی مزید بہتر بنائے اور دہشت گردوں کے سامنے کمزوری دکھانے کے بجائے حکمت تدبر اور بھرپور یکجہتی کے ساتھ ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو متحد ہو کر چند گمراہ عناصر کے خلاف ریاست کا ساتھ دینا ہوگا اور ملکی سلامتی کے اداروں کو اعتماد دینا ہوگا۔

 محمد امجد خالق نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اور بیرونی دنیا ہمارے اسی خطے میں دہشت گردوں کو پہنچنے والی کمک جو پیسے، خوراک اور ہتھیاروں کی شکل میں ہے اس کو تمام دنیا فی الفور بند کرے آخر ان دہشت گردوں کے پاس جدید ہتھیار اور پیسہ کہاں سے آ رہا ہے جس کے بل بوتے پر وہ ایک مضبوط اور موثر ریاست کے پیشہ ور اداروں کے خلاف مسلسل جنگ میں مصروف عمل ہیں۔ آخر یہ پیسہ اور ہتھیار ان کو کہاں سے ملتے ہیں۔ یہ سوچنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -