ایئرپورٹ پر حملہ ملکی سا لمیت کےخلاف دشمن کی گھناو¿نی سازش ہے، محمد رضا ایڈووکیٹ

ایئرپورٹ پر حملہ ملکی سا لمیت کےخلاف دشمن کی گھناو¿نی سازش ہے، محمد رضا ...
ایئرپورٹ پر حملہ ملکی سا لمیت کےخلاف دشمن کی گھناو¿نی سازش ہے، محمد رضا ایڈووکیٹ
کیپشن: m.raza

  

لاہور( پ ر) چیئرمین پاور گروپ آف لائرزمحمد رضا ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان کراچی ائےرپورٹ پر دہشگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، یہ المناک سانحہ ملکی سا لمیت کےخلاف بزدل دشمن کی گھناو¿نی سازش ہے۔ دہشتگرد ی کے اےسے واقعات سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقارکو خراب کرنے کی مذموم کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی انہوںنے ا س واقعہ میں شہےدہونےوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نا صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوشش کرے ورنہ جس طرح عوام کے جان ومال کا تحفظ ناپید ہوچکا ہے اُسی طرح حکمران بھی دہشتگردی سے بچ نہیں سکتے بہتر یہی ہوگا کہ حکومت اور عوام مل کر دشمن کا مقابلہ کریں کہ ملک پاکستان کو من کا گہوارہ بنایا جاسکے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -