بلغاریہ نے ساﺅتھ سٹریم گیس پائپ لائن پر کام روک دیا

بلغاریہ نے ساﺅتھ سٹریم گیس پائپ لائن پر کام روک دیا

  

صوفیہ (اے پی پی) بلغاریہ نے یورپ کو روس کی گیس کی سپلائی کے لئے شروع کئے گئے منصوبے ساﺅتھ سٹریم گیس پائپ لائن پر کام روک دیا۔ ساﺅتھ سٹریم گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر یورپی یونین اور امریکہ کی تنقید کے بعد بلغاریہ کے وزیراعظم پلامن اور شرملکی نے منصوبے پر کام روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برسلز میں اس معاملے پر پیش رفت کے بعد کام شروع کئے جانے کے بارے غور کیا جائے گا۔ یورپی کمیشن نے اعتراض ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ منصوبہ یورپین قوانین کی خلاف ورزی ہے بعدازاں امریکہ کی طرف سے منصوبے پر امریکہ نے بھی اپنی گہری تشویش ظاہر کردی۔

 یورپی یونین اور امریکہ نے بلغاریہ پر زور ڈالا ہے کہ وہ روس کے خلاف عائد عالمی پابندیوں کی پاسداری کرے بلغاریہ اس وقت روس کی گیس پر یوکرین کے راستے سپلائی پر مکمل انحصار کئے ہوئے ہے بلغاریہ ساﺅتھ سٹریم پائپ لائن یوکرین کو بائے پاس کرنے کے لئے بچھائی ہے جس کے لئے وہ ٹرانزٹ فیس بھی وصول کرسکے گا اور یورپ کو بلغاریہ کے راستے گیس سپلائی ممکن ہو سکے گی۔

مزید :

کامرس -