شاہدر ہ ، ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے تاجروں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
لاہور(کرائم سےل)شاہدر ہ کے علاقہ مےں راوی ٹول پلازہ سے چند قدم کے فاصلے پر ڈاکوﺅں نے دوپہرکے وقت شےخوپورہ کے تا جروں سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ چھےن لئے۔متاثرہ تاجروں نے پو لےس کے اعلیٰ افسران سے انصاف کی اپےل کی ہے ۔تفصےلا ت کے مطابق شےخوپورہ مےں روزنامہ پاکستان کے بےور و چےف محمد ارشد کہ کزن شےخ جواد اور شےخ زبےر کےری ڈبہ پر سوار ہو کر لاہور جا رہے تھے کہ جب راوی پل کے قریب پہنچے تو راوی پل کے قریب دو ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سواروں نے گن پونٹ پر 4لاکھ کے کرنسی نوٹ چھین لئے ۔ڈاکوو¿ں کے ہاتھوں لٹنے والے تاجروں کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی متعد تاجروں کو لوٹا گیا ہے جن میں سے کسی بھی واردات کے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔تاجروں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ واپس دلایا جائے۔