دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلےاگےا،300پتنگیں اور متعددچرخیاں بر آمد
لا ہور (کرا ئم سےل ) موچی گیٹ پولیس نے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے 300پتنگیں اور بھاری مقدار میں چرخیاں بر آمد کر لیں ،پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ موچی گیٹ کے علاقہ میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پرچھاپہ مار کر دو پتنگ فروشوں عامر اور رفیع کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرخیاں اور پتنگیں بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ پتنگیں اور ڈوریں راوالپنڈی بھیجنے کے لیے پیکنگ کر رہے تھے ۔