مختلف مقامات پرٹریفک حادثات،ایک شخص جاں بحق،4زخمی

مختلف مقامات پرٹریفک حادثات،ایک شخص جاں بحق،4زخمی

  

لاہور(کرا ئم سیل ) شہر میں مختلف جگہو ں پر ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر 45سالہ شخص پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے ویگن کی زد میں آکر جاں بحقہو گیا ۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ صوفیہ آباد کا رہائشی جاوید کسی کام کے سلسلہ میں فیروز پور روڈپیدل عبور کررہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ویگن نے ٹکر مار کر اس کوزخمی کر دیا اور فرار ہو گیا راہگیروں نے زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔پولیس نے لا ش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار سلیم اور ریاض کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا جبکہ شاہدرہ کے علاقے میں حماد اور گوجر پورہ کے علاقے میں فیاض ویگن کی زد میں آکر زخمی ہو گئے تمام افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -