اسلام پورہ ، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی زہریلے دھوئیں سے 2خواتین جاں بحق

اسلام پورہ ، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی زہریلے دھوئیں سے 2خواتین جاں بحق ...

  

                                                                             لاہور(کرا ئم سےل )اسلام پورہ کے علاقہ سنت نگر میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے با عث پھلنے وا لے زہر ےلے د ھو ئیںسے سو ئی گےس کے افسر کی بےوی اور بےٹی د م گھٹنے کی و جہ سے جاں بحق ، فیکٹری کا مالک موقع سے فرار ہوگیا، پو لےس تا حا ل کو ئی کا رروا ئی نہ کر سکی ور ثا ءکا انتظا مےہ کے خلا ف احتجا ج ،آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا، وز ےر اعلی ٰ پنجا ب نے وا قعہ کا نو ٹس لےتے ہو ئے انتظا مےہ سے ر پو ٹ طلب کر لی ۔خوفناک آتشزدگی کے باعث علاقہ میں دھواں پھیل گیا جس کے باعث شہریوں کا سانس لینے کے مشکل کا سامنا کرنا پڑا،ریسکیوٹیم نے چار گھنٹے کے آپریشن کے بعد آتشزدگی کے واقعہ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ سنت نگر غنی مسجد کے قریب محمد شفیق نامی شخص نے تین منزلہ گھر میں گارمنٹس کی فیکٹری بنارکھی تھی،جہاں پر زیادہ تر خواتین کام کرتی تھیں،گزشتہ روز فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آتشزدگی کے باعث 45سالہ ناہید بی بی اور اسکی 22سالہ بیٹی اوزین زہر ےلے د ھو ئیںسے دم گھٹنے کے باعث جاںبحق ہوگئےں ،آتشزدگی کی اطلاعات پر ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں، خوفناک آتشزدگی کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا جبکہ قریبی گھروں کو بھی خالی کروالیا گیا،فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا،ریسکیوذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔پولیس کے مطابق فیکٹری شفیق نامی شخص کی ملکیت ہے،تین منزلہ گھر کے دو کمرے حیدر علی اور سید مبین نے کرائے پر لے رکھا تھا،اور گھر کے باقی حصے پر گارمنٹس فیکٹری بنائی گئی تھی،فیکٹری کا مالک فرار ہوگیا ہے قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -