امن کے بغیر ترقی و خوشحالی کا کوئی ایجنڈا کا میاب نہیں ہو سکتا،سراج الحق

امن کے بغیر ترقی و خوشحالی کا کوئی ایجنڈا کا میاب نہیں ہو سکتا،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی ائیر پورٹ پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حساس مقامات پر پے در پے حملوں نے سیکورٹی کے حوالے سے شدید خطرات کو جنم دیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ وفاقی حکومت چاروں صوبائی حکومتیں تمام سیاسی جماعتیں اور ملک کے سکیورٹی ادارے سر جوڑ کر بیٹھیں اور ملک کی مجموعی سلامتی کو یقینی بنانے اور ملک کے 18کروڑ عوام کے روشن مستقبل کے لئے ایک صفحے پر آجائیں ۔ امن کے بغیر ترقی و خوشحالی کا کوئی ایجنڈا کا میاب نہیں ہو سکتا ۔ آنکھیں بند کرکے ماضی کی پالیسیوں پر عمل در آمد جاری رکھا گیا تو پاکستان آئند ہ 20-25سال تک دہشت گردی اور بدامنی کے گرداب سے نہیں نکل پائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -