حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے،عوامی رائے

حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے،عوامی رائے

  

لاہور(انوسٹی گیشن سیل)کراچی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر حملہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔قانون نافذکرنیوالے اداروں کے لوگ بھی غفلت کے مرتکب ہیں حکومت شہریوں کی جان و مال کو تحفظ دے ۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں جمیل خان اور حذیفہ نعمان نے کہا کہ حکمران تحفظ دینے میں ناکام اور تجارت کرنے میں کامیاب ہیں ۔کراچی حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔معصوم لوگوں کا نشانہ بننا حکومت کےلئے انتہائی شرمناک واقع ہے۔محمد ذاکراور حبیب اللہ نے کہا کہ حکومت عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دے تاکہ عوام خود اپنی جان و مال کی حفاظت کریں ۔مقتدر طبقے کو حکمرانی کا حق نہیں بنتا استعفیٰ دے دینا چاہیے ،کراچی حملے میں اندروانی اور بیرونی دونوں ہاتھ ہو سکتے ہیں لیکن ہمارے محافظ کیا کر رہے ہیں۔اجمل خان اور محمد آصف نے کہا کہ حکومت تجارت تو اچھی کر سکتی ہے مگر ملک چلانے کا ڈھنگ نہیں ان کے پاس۔عوام کے حصہ میں صرف بھوک اور موت ہے کراچی حملے میں ملوث ہاتھوں کا حکومت کو شیشہ ہے۔

عومی رائے

مزید :

صفحہ آخر -