شمالی وزیرستان خود کش حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت

شمالی وزیرستان خود کش حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت

  

لندن (پاکستان نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شمالی وزیر ستان میں ہونے والے خود کش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے خود کش حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کی ترقی کے قدم روک دئیے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردی کی مکمل بیچ کنی کے لئے فیصلہ کن کاروائی جلد از جلد شروع کی جائے۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکہ کے نتیجے میں شہید ہونیو الے سیکورٹی اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر تلقین کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور زخمی اہلکاروں کو جلد ومکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے فی الفور متفقہ لائحہ عمل بنایاجائے اور دہشت گردی کے عفریت سے ملک و قوم کو جلد از جلد نجات دلائی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -