پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے 4 افسروںکی برطرفی کیخلاف درخواست پر جواب طلب

پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے 4 افسروںکی برطرفی کیخلاف درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے چار سینئر افسران کو برطرف کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے عثمان جرال سمیت 4 برطرف افسران کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل وقاص میر نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے دو برسوں میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری محکموں کے ملازمین کو مستقل کیا مگر متعدد درخواستیں دینے کے باوجود درخواست گزارکوں کو مستقل نہیں کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ عدالت نے بھی ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ان ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ایم ڈی کے دستخطوں سے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے جو کہ غیرقانونی ہے، انہوں نے بتایا کہ گریڈ 16 سے اوپر کے افسران کو برطرف کرنے کا اختیار صرف پنجاب ایجوکیشن بورڈ کو ہے، انہوں نے استدعا کہ درخواست گزاروں کی برطرفیاں کالعدم قرار دے کر انہیں بحال کیا جائے اور پنجاب کے دیگر سرکاری ملازمین کی طرح انہیں بھی مستقل کیا جائے، ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے پنجاب حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لی۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -