ہائیکورٹ میںفراڈ کا ملزم چھڑوانے کیلئے وکلاءکا اے ایس آئی پر تشدد

ہائیکورٹ میںفراڈ کا ملزم چھڑوانے کیلئے وکلاءکا اے ایس آئی پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں وکلاءنے فراڈ کا ملزم چھڑوانے کیلئے اے ایس آئی کو ڈی ایس پی ہائیکورٹ سکیورٹی کے دفتر کے باہر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ موقع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے پیٹی بھائی کو تھپڑ اور گھونسے پڑتے دیکھتے رہے ۔جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم شہزاد فاروق کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے اے ایس آئی امجد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف خاتون کی گاڑی ہتھیانے کا مقدمہ درج ہے۔عدالت نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ ملزم نے کمرہ عدالت بے باہر نکلتے ہی فرار کی کوشش کی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا لیںجس پر ملزم کے وکلاءنے پولیس پر دھاوا بول دیا۔ وکلاءپولیس اور ملزم کو گھسیٹتے ہوئے ڈی ایس پی سکیورٹی میاں ابصار کے دفتر کے سامنے لے آئے اور اے ایس آئی امجد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وکلاءملزم کو ہتھکڑیوں سمیت فرار کروانے میں کامیاب ہو گئے تاہم عدالتی سکیورٹی پر ماموراور موقع پر موجود کسی پولیس افسر نے اپنے ساتھی اہلکار کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔
 پر تشدد

مزید :

صفحہ آخر -