آر پی او سرگودھا سعید اختر بھروانہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

آر پی او سرگودھا سعید اختر بھروانہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر آر پی او سرگودھا سعید اختر بھروانہ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار پولیس کانسٹیبل نے موقف اختیار کیا کہ آرپی او سرگودھا نے پیشہ وارانہ غفلت برتنے پر اسکا موقف سنے بغیر یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل تنزلی کر دی۔عدالتی حکم کے باوجود اسکی درخواست پر آر پی او سرگودھا نے کوئی کاروائی نہیں کی لہذا عدالت توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے۔جس پر عدالت نے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر آر پی او سرگودھا سعید اختر بھروانہ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

 نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -