لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی یاسر گیلانی کو پی ایچ ڈی کلاسز لینے کی اجازت دے دی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹرپی اینڈ ڈی یاسر گیلانی کو پی ایچ ڈی کلاسز لینے کی اجازت دے دی ۔جسٹس منصور علی شاہ نے یاسر گیلانی کی درخواست پر انہیں2سال تک کلاسز لینے کی اجازت دی ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ محکمہ انہیںپی ایچ ڈی کرنے کیلئے چھٹی نہیں دے رہا ،محکمے نے ان کی 8ماہ کی تنخواہ بھی روک رکھی ہے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ محکمے کو انتقامی اقدامات سے روکنے کاحکم دیاجائے ۔عدالت نے مذکورہ عبوری حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے 18جون تک جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
اجازت