جسٹس منظوراحمد ملک کے بڑے بھائی محبوب احمد ملک انتقال کرگئے

جسٹس منظوراحمد ملک کے بڑے بھائی محبوب احمد ملک انتقال کرگئے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک کے بڑے بھائی محبوب احمد ملک وفات پا گئے ۔ان کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز جامع مسجد،سی بلاک ، ایڈن ویلیو ہومز، ملتان روڈ لاہورمیں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میںچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا ءبندیال، نامزد چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد اوردیگر حاضر و ریٹارئرڈ جج صاحبان سمیت عدالتی افسران، سینئر وکلاءکی بڑی تعداد کے علاوہ مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مرحوم کی عمر 62 برس تھی اور وہ پچھلے دودن سے جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔مرحوم کی روح کوایصالِ ثواب کےلئے قل خوانی آج بروز منگل شام05.45 بجے متذکرہ بالا مسجد میں ہو گی اور 6:45 بجے دعاہو گی۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -